یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی وزیر خارجہ کی فلسطینی اتھارٹی کو مذکرات کی دعوت

ہفتہ 29-اگست-2020

اسرائیلی ریاست کے نام نہاد وزیر خارجہ گابی اشکنازی نے کہا ہے کہ حکومت نے فلسطینی علاقوں کے الحاق کے بجائے عرب ممالک کے ساتھ دوستی کی واضح پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں‌نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ تل ابیب کے ساتھ مذاکرات کی میز پرآئے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس کے ہمراہ برلن میں ایک پریس کانفرنس میں اشکنازی نے کہا کہ یہ امر واضح ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی علاقوں کے الحاق کے عمل کو عرب ممالک کے ساتھ دوستی میں بدل دیا ہے۔ میں زور دے کر کہتا ہوں‌کہ ہمارے ہمسائیوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ اب یہ فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہے۔ اگر وہ چاہیں تو ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں۔

اشکنازی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دیگر عرب ممالک کے لیے ایک مثال ہے۔ ہم صرف مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کے بعد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کا عمل معطل ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے الزام عاید کیا ہے کہ اسرائیل نے اس کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

مختصر لنک:

کاپی