مشرق وسطی کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نیکولائی مالڈینوف نے غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں اضافےپر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں انے والے دنوں میں مزید کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
ملاڈینوف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جمعہ کوایک ٹویٹ میں کہا کہ غزہ کی پٹی اور اس کے آس پاس کی صورتحال تیزی سے خراب ہورہی ہے۔ آبادی کے درمیان کرونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ صحت کے نظام کے خاتمے ، بجلی کی مستقل کمی اور بے روزگاری کی اونچی شرح باعث تشویش ہے۔
انہوں نے مزید کہا اسرائیل کی طرف سے غزہ کی ناکہ بندی غزہ کی پٹی میں زندگی ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔ چوبیس میں سے صرف تین گھنٹے بجلی میسر ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں مزاحمت کاروں کو فوری طور پر اسرائیل پر دھماکہ خیز غبارے فائر کرنا بند کردینا چاہئے جب کہ اسرائیل کوغزہ کی بجلی کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ طے پائے معاہدے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔