اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کل بدھ کے روز کرونا کے مزید دو ہزار مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ گذشتہ روز کرونا کے مزید 1943 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس وقت اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 430 کی حالت خطرے میں ہے۔
اسرائیل کے اسپتالوں میں 116 کرونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ مجموعی طور پر کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 867 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا کے 33 ہزار مشتبہ مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔