جمعه 15/نوامبر/2024

آڑو زیابیطس سے بچاو میں بے حد مفید

بدھ 26-اگست-2020

جرمن فیڈرل سینٹر برائے نیوٹریشن نے کہا کہ آڑو صحت سے متعلق بہت فواید کا حامل پھل ہے۔ یہ پھل  زیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔

مرکز نے وضاحت کی کہ آڑو وٹامنز اور معدنیات کا خزانہ ہے۔ اس میں  وٹامن اے ، بی ، سی ، ای اور کے جیسے طبی مرکبات پائے جاتے ہیں۔ اس کےعلاوہ آڑو میں پوٹائیشیم اور  میگنیشیم کی بڑی مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  100 گرام آڑو میں 48 کیلوری ہوتی ہیں۔ اس میں تقریبا کوئی چربی نہیں ہوتی ہے ، جبکہ تقریبا  9 گرام چینی ہوتی ہے۔

آڑ کے کچھ دیگر فواید درج ذیل ہیں۔
1- آڑو میں موجود وٹامن اور معدنیات مدافعتی نظام کو مستحکم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ قلبی نظام کی صحت کو بڑھاتے ہیں اور دل کی بیماریوں جیسے ایٹروسکلروسیس سے محفوظ رکھتے ہیں۔
2- آڑو میں ایسے مادے اور وٹامن ہوتے ہیں جن پر اینٹی آکسیڈینٹ اثر ہوتا ہے ، جو آزاد ریڈیکل کے نام سے جانے جانے جاتے ہیں۔ یہ تیزی سے ڈھلتی عمر کی رفتار کم کرتے اور بڑھاپے کو روکتے ہیں۔
4- آڑو غذائی ریشہ سے مالا مال ہے جو ہاضمہ کے عمل کو تیز کرتا ہے اور لمبے عرصے ت بھوک محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔
5- آڑو میں غذائی ریشہ خون میں شوگر کی سطح کو ایڈجسٹ کرتا ہے اور اس سے ذیابیطس سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی