قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کی ایک متحرک خاتون رہ نما اور مسجد اقصیٰ کی محافظہ خدیجہ خویص کی دو بیٹیوں ضفا اور شفا کو پوچھ تاچھ کے لیےمغربی بیت المقدس میں القشلہ تھانے میں طلب کیا ہے۔
خدیجہ خویص نے بتایا کہ قابض پولیس کی طرف سے ان کی بیٹیوں ضفا اور شفا کو الگ الگ نوٹس موصول ہوئے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ آج بدھ کے روز مغربی بیت المقدس میں قائم القشلہ حراستی مرکز میں پیش ہوں جہاں ان سے پوچھ تاچھ کی جائےگی۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کی نمازی اور سرکردہ فلسطینی سماجی رہ نما خدیجہ خویص اور اس کے خاندان کو آئے روز صہیونی ریاست کی طرف سے نفسیاتی تشدد کے مکروہ ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔ انہیں مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے آواز اٹھانے کی خاطر بار بار گرفتار کیا جاتا رہا ہے۔ انہیں بھاری جرمانے کیے جاتے رہے ہیں۔