یکشنبه 04/می/2025

غزہ میں کرونا کی وبا خطرناک شکل اختیار کرگئی: وزارت صحت

بدھ 26-اگست-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا نے اچانک انگڑائی لی ہے جس کے بعد وبا خطر ناک شکل اختیار کرگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد عوام کو سخت حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ کرونا سے بچائو کے لیے وضع کردہ ایس او پیز پرسختی کےساتھ عمل درآمد کرنا ہوگا ورنہ معاشرے میں یہ وبا تیزی کےساتھ پھیل جائے گی۔

ترجمان وزارت صحت اشرف القدرہ نے کہا کہ حکومت نے کرونا کی وبا سے بچائو کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ تمام سیناریو کے پیش نظر ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں حکومت کی طرف سے وبا سے بچائو کے اقدامات کے نتیجے میں یہاں پر کرونا زیادہ نہیں پھیلا۔ ہم اس حوالے سے ایم لمحے کے لیے بھی غافل اور بے پرواہ نہیں رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں بھی مزید سخت اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید مریضوں کی موجودگی کا پتا چلا ہےجس کے بعد علاقے میں کرونا مریضوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی