یکشنبه 04/می/2025

عوفر جیل میں قید 12 فلسطینی اسیران کرونا وائرس کا شکار

بدھ 26-اگست-2020

فلسطینی اسیران اور اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیران کے امور کے کمیشن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ عوفر جیل میں 12 فلسطینی اسیران کرونا واءرس کا شکار ہو گءے ہیں۔

کمیشن کے سربراہ قدری ابو بکر نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام متاثرہ مریضوں کا تعلق جیل کے سیکشن 21 سے ہے۔

ابو بکر کے مطابق اسراءیلی جیل سروس نے اس حصے کو بند کر دیا ہے جہاں 160  فلسطینی قید ہیں اور متاثرہ مریضوں کو تنہاءی میں ڈال دیا گیا ہے.

ابوبکر نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ اوفر جیل میں بھیڑ بھاڑ اور فلسطینی نظربندوں کے خلاف اسرائیل جیل سروس کی جانب سے دانستہ نظرانداز کی جانے والی پالیسی کے پیش نظر اس تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی