پنج شنبه 01/می/2025

مراکش کی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کی شدید مذمت

منگل 25-اگست-2020

افریقی عرب ملک مراکش کے وزیراعظم سعدالدین عثمانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کےساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کو قبول نہیں کرے گا۔

حکمراں جماعت ‘انصاف و ترقی ‘ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مراکش اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مراکش کے بادشاہ اور حکومت دونوں کا صہیونی ریاست کے حوالے سے موقف ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مراکش القدس کو یہودیانے اور فلسطینی قوم کے حقوق میں افراط وتفریط کو قبول نہیں کرے گا۔ فلسطین کے اسلامی اور عرب تشخص کو مٹانے کی سازشیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

انہوں‌نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا سرخ لکیر کو عبور کرنے کے مترادف ہے۔ مراکش فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی پرمبنی اقدامات کو قبول نہیں کرے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی