شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاون

منگل 25-اگست-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں صہیونی فوج کی طرف سے وحشیانہ کریک ڈائون میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہ نمائوں‌ سمیت متعدد فلسطینیوں‌ کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی نے سوموار کے روز حماس رہ نمائوں سمیت متعدد فلسطینیوں‌ کو حراست میں لے لیا۔

رام اللہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں‌ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے الماصیون اور ام شرایط کالونیوں میں چھاپے مارے۔

فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری اور پٹرول بموں سے حملہ کیا۔

ادھر طولکرم میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے حماس رہ نما عبداللہ یاسین فھقا کو ان کے گھر سےحراست میں لے لیا۔

الشیخ فقہا کی یہ پہلی گرفتاری نہیں  بلکہ وہ سنہ 1983،1996، 1995، 1990، 2007 اور 2010ء میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی