لبنانی حزب اللہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو مارگرایا۔
حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے صہیونی ریاست کا ایک جاسو ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ ڈرون طیارہ لبنان کے سرحدی علاقے عیتا الشعب میں مار گرایا گیا۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کا ایک جاسوس طیارہ گذشتہ شام لبنان کی حدود کے اندرگر کر تباہ ہو گیا۔