فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز کروناکے چار کیسز کی تصدیق کے بعد علاقے میں اگلے 48 گھنٹے کے لیے کرفیو لفا دیا گیا ہے۔
غزہ میں حکومت کے ترجمان سلامہ معروف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ غزہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے میں 48 گھنٹے کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
انہوںنے بتایا کہ اگلے اڑتالیس گھںٹوں کےدوران تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، مساجد، بازار، شادی ہال، کلب بند رہیں گے اور شہریوں کے ایک جگہ جمع ہونے پرپابندی ہوگی۔ ترجمان نے شہریوںپر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس سے بچائو کے لیے وزارت صحت کے وضع کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔