فلسطینی اتھارٹی کی مالی اور انتظامی کرپشن پر تنقید کی پاداش میں شہریوں کو اٹھا کر زندانوں میں ڈالے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی الخلیل شہرسے تعلق رکھنے والے سرکردہ سماجی کارکن نزار بنات کی گرفتاری ہے۔ عباس ملیشیا نے نزار بنات کو گذشتہ روز حراست میں لیا۔ اس کی گرفتاری کے پیچھے اس کی فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن پر تنقید بتائی جا رہی ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا گذشتہ کئی ہفتوں سے نزار بنات کو تلاش کررہی تھی اور اس کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
انہوںنے سوشل میڈیا پر فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں کی کرپشن بے نقاب کی تھی جس پر رام اللہ انتظامیہ کو اس پر سخت غصہ ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شہریوںنے نزار بنات کی گرفتاری کی مذمت اور اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نزار بنات غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے نواحی علاقے دورا سے تعلق رکھتے ہیں۔