غاصب یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے کل اتوار کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل الرمیدہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی انتہا پسندوںنے فلسطینی شہریوں پر پتھرائو کیا اور اس کے بعد انہیں پکڑ کر لاٹھیوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقعے پر یہودی شرپسندوں کو قابض صہیونی فوج کی مکمل مدد اور حمایت حاصل رہی۔
خیال رہے کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ یہودی اشرار کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ تل ارمیدہ میں آئے روز اس طرح کے حملے کیے جا رہے ہیں۔ اس علاقے میں 210 فلسطینی خاندان اور 8 یہودی خاندان آباد ہیں۔