فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اراضی میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے جب کہ 512 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزید چار مریض دم توڑ گئے جس کے بعد فلسطینی علاقوں میں کرونا سے ہونے والی اموات 131 تک پہنچ گئی ہیں جب کہ 23 ہزار 939 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 409 مریض صحت یاب قرار دیے گئے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 61 فی صد، ایکٹو کیسز کا 37 اعشاریہ 9 فی صد اور اموات تین فی فی صد سے کم ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 24 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے بعض کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔