جمعه 15/نوامبر/2024

ٹرمپ کا امارات کے بعد سعودی عرب پر بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 21-اگست-2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے بعد اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرے اور صہیونی ریاست کو تسلیم کرے۔ان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے بعد سعودی عرب بھی اسرائیل سے معاہدے میں زیادہ تاخیر نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایک پریس کانفرنس میں دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ ہونے تک سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں‌کرے گا۔

امریکی صدر نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امارات کے بعد سعودی عرب بھی جلد ہی اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرے گا۔

ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ آیا سعودی عرب بھی امارات کی طرح اسرائیل کو تسلیم کرے گا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ امارات کی طرح امریکا کا دوست سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے میں دیر نہیں کرے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی