اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میںایک بار پھر تیزی آئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 13 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1342 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 705 ہوگئی ہے جب کہ 96 ہزار 93 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کےمطابق صہیونی ریاست میںکرونا کے 23 ہزار 417 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 404 کی حالت خطرے میں ہے۔ ان میں سے 117 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اسرائیل میں کرونا سے 71 ہزار 971 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔