پنج شنبه 01/می/2025

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے عزم کا اعادہ

جمعرات 20-اگست-2020

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل چین کیساتھ  وابستہ ہے۔ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کی اسرائیل کو جو چاہے تسلیم کر ے ہم نہیں کر ینگے ،سعودی عرب ہمار ا اہم اتحادی ہے مگر اس کی اپنی خارجہ پالیسی ہے ،احتساب سے پیچھے ہٹے تو ملک کا کو ئی مستقبل نہیں

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیری قوم کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کسی دوسرے ملک کے دبائو میں آکر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں‌نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنی ذمہ دریاں پوری کرے۔

خیال رہےکہ عمران خان کی طرف سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بعض دوسرے خلیجی اور عرب ممالک بھی صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کے بارےمیں غور کر رہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی