چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا سے فلسطین میں مزید 6 اموات424 نئے کیسز کی تصدیق

جمعرات 20-اگست-2020

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 6 مریض چل بسے جبکہ اسی دوران مزید 424 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کا شکار ہونے والے تین فلسطینی جن کی عمریں 39، 78 اور 80 سال تھیں چل بسے۔

ادھر کل بدھ کے روز غرب اردن اور القدس میں کروناکے مزید 424 کیسز سامنے آئے ہیں اور 522 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ الخلیل میں 155، نابلس میں 18، بیت لحم میں 15، قلقیلیہ میں 25، رام اللہ البیرہ میں 26، اریحا میں 13، طولکرم میں 8، سلفیت میں 1، غزہ کی پٹی میں 3 اور القدس اور اس کے اطراف میں 200 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی