چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 11 فلسطینی زخمی

جمعرات 20-اگست-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم گیارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں دو الگ الگ مقامات پر فلسطینی مظاہرین پر حملے کیے جس کے نتیجےمیں کم سے کم گیارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ’0404′ کی رپورٹ‌ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں دیر ابو مشعل کے مقام پر احتجاجا سڑک پر ٹائر جلانے والے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوجیوں‌نے زخمی ہونے والے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیل کے بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق رام اللہ میں ہونے والی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا تاہم فلسطینی وزارت صحت نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

ادھر فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے امدادی کارکنوں نےدیر ابو مشعل کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔
قبل ازیں رام اللہ میں ترمسیعا کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فلسطنیوں‌کی ایک ریلی پر فائرنگ سے 8 شہری زخمی ہوگئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی