چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

جمعرات 20-اگست-2020

غاصب اسرائیلی  فوج نے بدھ کی رات رام اللہ کے مغرب میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین (پی آئی سی) کے نمائندے کو بتایا کہ 16 سالہ محمد مطر  گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا اور  گذشتہ رات دم توڑ گیا۔

رام اللہ کے گاؤں دیر ابو مشعال میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ رات کے جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے اسے اور دیگر افراد کو زخمی کرنے کے بعد مطر کو حراست میں لے لیا تھا ، اور جمعرات کی  اس کی موت کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسی دو واقعات کے دوران دیگر دو نوجوان بھی گولیوں سے زخمی ہوئے اور انہیں ہلال احمر ایمبولینس کے عملہ نے مقامی اسپتالوں میں پہنچایا۔

ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے کہ اسرائیلی فوج مقتول بچے کی لاش فلسطینیوں کے حوالے کردے گی۔

مختصر لنک:

کاپی