چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان میں چار فلسطینی پناہ گزین کرونا سے جاں بحق

منگل 18-اگست-2020

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران لبنان میں چار فلسطینی پناہ گزین کرونا سے جاں‌بحق ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘اونروا’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں کرونا سے فوت ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اونروا کے حکام مشتبہ کرونا مریضوں کے میل جول کے نتیجے میں متاثرہ افراد کے ٹیسٹ لینے کا اعمل جاری ہے اور اس حوالے سے لبنانی وزارت صحت بھی بھرپور تعاون کررہی ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو حالات قابو سے باہر ہوسکتےہیں۔

اونروا کی طرف سے 13 اگست کو جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا تھا کہ لبنان میں کرونا سے متاثرہ فلسطینی مریضوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔

لبنان میں مقیم فلطینی پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 422 ہے جو 12 بڑے کیمپوں اور 156 چھوٹی سوسائیٹیوں میں قیام پذیر ہیں

 

مختصر لنک:

کاپی