اسرائیلی صدر روفین ریفلین نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد ھبن زیاد آل نھیان کو مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی دعوت دی ہے۔ اسرائیلی صدر کی طرف سے اماراتی ولی عہد کو یہ دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب گذشتہ جمعرات کو اسرائیل اور امارات نے ایک امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔
مایئکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں صدر ریفلین نے کہا کہ میں عزت مآب اماراتی ولی عہد محمد بن زاید کو القدس کے ورے کی دعوت دیتا ہوں۔
انہوں نے ایک دوسری ٹویٹ میں امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر امریکی صدرکو مبارک باد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ دوستی کے اعلان پر عالم اسلام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔