جمعه 15/نوامبر/2024

لیبیا کی افتاء کونسل کا اماراتی مصنوعات کا استعمال حرام قرار

پیر 17-اگست-2020

لیبیا کی مرکزی افتاء کونسل نے اسرائیل کے تعلقات استوار کرنےکا اعلان کرنے پرامارات کی مصنوعات کا استعمال حرام قرار دیتے ہوئے امارات کا ہرسح پر بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لیبیا کی افتاح کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پوری مسلم امہ اور عالم عرب کا اولین دشمن ہے۔ اس کے ساتھ دوستی کرنے والے مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں‌ہو سکتے۔

بیان میں عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امارات کا معاشی، سیاسی، سفارتی اور سماجی شعبوں سمیت ہر سطح پر بائیکاٹ کریں تاکہ ابو ظبی کی حکومت کو یہ احساس دلایا جاسکے کی فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر اسرائیلی ریاست سے دوستی کی کیا قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے خود کو عالم اسلام کی صف سے نکال کر مسلمانوں کے دشمنوں کی صف میں کھڑا کیا ہے۔ اسرائیل سے دوستی کرنے والے مسلمانوں میں تفرقہ بازی پیدا کرنے اور عالم اسلام میں تباہی پھیلانے میں دشمن کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ امریکا کی ثالثی کے تحت کیا گیا جس کے بعد صہیونی ریاست اور امارات کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی