یکشنبه 04/می/2025

فلسطین کے کفر قاسم شہر میں کرونا کی وجہ سے ایک ماہ کے لیے لاک ڈائون

اتوار 16-اگست-2020

فلسطین کے شمالی شہر اور سنہ 1948ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے قبضے میں آنے والے کفر قاسم میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد شہر کو ایک ماہ کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔

کفر قاسم شہر کی مقامی انتظامی کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج اتوار سے کفر قاسم شہر میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔ 

مقامی کونسل کا کہنا ہے کہ شہر میں لاک ڈائون کرونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔ لاک ڈائون کے دوران شادی بیاہ اور دیگر تمام نوعیت کے اجتماعات پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز کفر قاسم میں کرونا کے 134 کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی