اسرائیلی پولیس نے بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کو آج اتوار کے روز ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد الجلمہ نامی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی مرکزی عدالت نے الشیخ راید صلاح کو 24 نومبر 2019ء کو ایک کالعدم تنظیم یعنی اسلامی تحریک کی قیادت کرنے اور اسرائیل کے خلاف دہشت گردی پر اکسانے کے الزام میں 28 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ مقدمہ کی کارروائی کے دوران ان کی 11 ماہ کی حراست کو اس قید میں شامل کیا گیا تھا۔
عدالت کے فیصلے کے تحت الشیخ راید صلاح کو گھر پر نظر بند رکھنے کے بعد 16 اگست 2020ء کو جیل میں ڈال دیا گیا۔وہ آج سے باقاعدہ جیل میں ایک قیدی کے طور پر قید کاٹیں گی۔
اسرائیلی فوج نے رواں سال 10 فروری کو الشیخ راید صلاح کو گرفتار کیا تاہم انہیں کرونا کی وجہ سے بعد ازاں ان کے گھر پر ںظر بند کردیا گیا تھا۔