اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے سولہ سو نو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے بیان کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کے نتیجے میں کل 639 اموات ہوچکی ہیں۔ مجموعی طور پر اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 88 ہزار 554 ہے۔ ان میں سے 64 ہزار 664 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 251 ہے۔
اسرائیلی اسپتالوں میں زیرعلاج کرونا کے 371 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے، جن میں سے 112 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
اسرائیلی حکومت نے کرونا کی بڑھتی وبا کے پیش نظر ایس او پیز پرعمل درآمد لازمی قرار دیا ہے۔ چہرےکو ماسک سے ڈھاپنے کی خلاف ورزی پر 500 شیکل جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔