چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے سمندر میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیر زخمی

ہفتہ 15-اگست-2020

غزہ کی محصور پٹی میں اسرائیلی بحریہ کی فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیووں پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے شمالی غزہ میں بیت لاحیا کے ساحل پر ماہی گیروں پر ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس سے ایک شخص کی ٹانگ  زخمی ہو گئی۔

اس کے بعد رات گئے ، اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے تین سال کا ایک بچہ ذخمی ہو گیا اور  مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو جزوی نقصان پہنچا۔

حالیہ دنوں میں ، اسرائیلی قابض فوج نے گنجان آباد غزہ پر فضائی اور توپ خانے سے حملوں کی ایک لہر شروع کی ، اس کا دعویٰ ہے کہ اس کی جارحیت غباروں سے پیدا ہونے والے آتش گیر حملوں کے جواب میں ہے جس سے اسرائیلی علاقوں میں درجنوں آگ بھڑک اٹھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی