جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی سفیر کو ابو ظبی سے واپس بلا لیا گیا

جمعہ 14-اگست-2020

فلسطینی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ایک نام نہاد امن معاہدے کے اعلان کے بعد بہ طور احتجاج ابو ظبی میں تعینات فلسطینی سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں متعین فلسطینی سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات میں فلسطینی سفیر کی فوری واپسی کا حکم صدر محمود عباس کی طرف سےدیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت امریکا کی ثالثی کے تحت امارات اور اسرائیل کےدرمیان نام نہاد امن معاہدے کے اعلان کے فوری بعد سامنے آئی ہے۔

جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ‌ ٹرمپ نے اسرائیلی اور امارات کےدرمیان دو طرفہ دوستی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے اسے تاریخ ساز اقدام قرار دیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی