انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں عصعیرہ القبلیہ گاؤں میں فلسطینی شہری کے ملکیتی بلڈوزر کو آگ لگا دی۔
مقامی رہنما غسان دغلس نے کہا کہ یتسھار کی غیرقانونی آبادکار بستی سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکاروں نے گاوں میں مقامی شہری کے بلڈوزر کو آگ لگا دی۔
دغلس نے کہا کہ اسی گاوں میں تقریبا 20 صہیونی آبادکاروں نے عبدالباسط احمد کے گھر پر ہلہ بولا ، اور مزید کہا کہ مقامی رہائشیوں نے آبادکاروں کا مقابلہ کیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے آباد کاروں کی حفاظت کے لئے مداخلت کرتے ہوئے اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے متعدد شہری سانس میں دشواری کا شکار ہوگئے۔