جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن اسرائیلی فوجی چھائونی میں تبدیل

بدھ 12-اگست-2020

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی کے غیر مسبوق اقدامات کیے ہیں اور فلسطینی علاقوں اسرائیلی کالونیوں کو ملانے والے مقامات پر فوج کی بھاری نفری تعینات کرکے فلسطینیوں کی نقل وحرکت محدود کردی ہے۔

عبرانی اخبار’معاریو’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیوار فاصل کے اطراف میں، یہودی کالونیوں اور  نقاط تماس پر فوج اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی ہے۔ اس پیش رفت کا مقصد فلسطینیوں کی طرف سے بڑھتے احتجاجی مظاہروں اور ان میں ممکنہ تشدد کی روک تھام کرنا ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے جواب میں دفاعی حکمت عملی اختیار کی ہے۔
اخبار نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ غرب اردن کی مرکزی شاہرائوں پر گشت کرنےوالی اسرائیلی پولیس اور فوج نے فلسطینیوں کی آمد ورفت محدود کردی ہے۔ قابض فوج طولکرم گورنری اور دوسرے علاقوں میں جگہ جگہ فلسطینی راہ گیروں اور گاڑیوں پر سوار افراد کو بھی روک رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی