فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کا مزید ایک مریض چل بسا جس کے بعد کرونا سے فلسطین میں کل 114اموات ہوگئی ہیں۔جب کہ مزید 514 مریض سامنے آئےہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران القدس میں کرونا کے 190 کیسز سامنے آئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1126 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کل منگل کو الخلیل شہرمیں 80سالہ کرونا کا مریض وفات پاگیا جس کے بعد کل اموات 114ہوگئیں۔
می کیلہ نے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صھت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 53 اعشاریہ 2 فی صد ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 46 اعشاریہ 3 فی صد جب کہ اموات کی شرح صفر اعشاریہ پانچ فی صد ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ روز الخلیل میں کرعونا کا ایک 93 سالہ مریض مریض جب کہ القدس میں العیزریہ کے مقام پر 70 سالہ مریض دم توڑ گیا۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران القدس میں کرونا کے 823 مریض صحت یاب ہوئے۔ الخلیل میں 193، قلقیلیہ میں 3، طوباس میں 10، ولکرم میں 4، نابلس میں 54، جنین میں 6 اور اریحا میں 33 مریض صحت یاب ہوئے