جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی سازش کر رہا ہے: الشیخ راید صلاح

منگل 11-اگست-2020

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں قائم اسلامی تحریک  کے امیر الشیخ راید صلاح نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سازش کے تحت کسی بھی وقت مسجد اقصیٰ کو شہید کرسکتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جبری نظر بندی کے دوران اپنے گھر سے ایک ویڈیو پیغام میں الشیخ راید صلاح نے کہا کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کا مسلسل قبضہ اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی ریاست کی مسلسل مداخلت مسجد اقصیٰ کے وجود اور اس کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔ اسرائیل کسی بھی وقت مسجد اقصیٰ کے وجود کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو صہیونی ریاست کے خطرےسے بچانے کا واحد راستہ صہیونی غاصبانہ قبضے سے نجات ہے۔ یہودیوں کا ایک طبقہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں پر مذعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر چاہتا ہے۔ گذشتہ 18 صدیوں میں یہودی اس میں ناکام رہے ہیں مگر وہ اپنی سازشیں آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی