چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان کیلئے ڈونرز کانفرنس میں امریکا، روس، چین، مصر اور سعودیہ کی شرکت

پیر 10-اگست-2020

فرانس کی اپیل پر لبنان کی معاشی اور مالی امداد کے لیے گذشتہ روز ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار کے روز ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں فرانس کے علاوہ روس، امریکا، چین۔ سعودی عرب، مصر اور کئی دوسرے ممالک نے شرکت کی۔
کانفرنس میں لبنان کے لیے عالمی برادری سے مالی امداد کی اپیل کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کی شام بیروت بندرگاہ پرہونے والے دھماکوں میں 158 افراد ہلاک اور چھ ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکوں کے نتیجے میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ لبنانی حکومت کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں پہلے سے معاشی ابتری کے شکار بیروت کو 15 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدر عمانوئل میکروں نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ عمانوئل میکروں پہلے عالمی رہ نما ہیں جنہوں نے سب سے پہلے بیروت کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقعے پر عالمی برادری سے لبنان کی مالی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی