اسرائیل کی مخلوط حکومت میں شامل اتحادیوں میں شدید اختلافات کے بعد کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس منسوخ کردیا گیا۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ‘7’ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادیوں میں اختلافات کے بعد کل ہفتے اتوار کے روز ہونے والا کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اختلافات اس وقت پیدا ہوئے جب وزیر دفاع بینی گینٹز نے کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کو مسترد کردیا۔ اس ایجنڈے میں کرونا کی وبا کے نتیجے میں ساڑھے آٹھ ارب شیکل کا اقتصادی پیکج منظور کرنے کی تجویز شامل کی گئی تھی۔
اسرائیل کے سیاسی ذرائع کے مطابق نیتن یاھو نے خود ہی کابینہ کا اجلاس منسوخ کرانے کی کوشش کی۔ وہ عوام کے سامنے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔