اسرائیلی فوج نے دعویٰکیا ہے کہ اس نے ایک فلسطینی فدائی حملہ آور کو 10 سال کی مسلسل تلاش کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 38 سالہ فلسطینی عبداللہ شاکر الدغمہ کو غزہ اور غرب اردن کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والی بری گذرگاہ بیت حانون سے حراست میں لیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے 26 مارچ 2010ء کو ایک فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور ایک میجر سمیت تین فوجیوں کو زخمی کردیا تھا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ الدغمہ کو اندرون فلسطین کے تل ہاشومیر اسپتال میں زیرعلان اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے حراست میں لیا ہے۔