قابض صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری کی فول پروف سیکیورٹی میں کل اتوار کے روز ساٹھ کے قریب یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں اور یہودی مذہبی اداروں کے طلبا کی بڑی تعداد سمیت دیگر آباد کاروں نے مسجد اقصیٰمیں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ صہیونی انٹیلی جنس حکام مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی جاسوسی کے لیے داخل ہوئے۔
یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے کو اپنا مرکز بنایا اور باب مصلیٰ رحمت میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔