کل اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے توپ خانے اور ٹینکوں سے غزہ کی پٹی میں متعدد مزاحمتی مراکز پر گولہ باری کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی ٹینکوں نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں مزاحمتی تنصیبات پر گولہ باری کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج نے مشرقی دیر البلح میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر دھواں پیدا کرنے والے گولے داغے اور مشین گنوں سے فائرنگ کی۔
ادھر اسرائیل کےعبرانی ٹی وی چینل 13 نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ فلسطینیوں کی طرف سے غزہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روکنے کے لیے فائرنگ کی جس کے جواب میں اسرائیلی ٹینکوں اور مشین گنوں سے فلسیطنی مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔