قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید ہزاروں فلسیطنیوں میں سے 500 سے زاید قیدی گذشتہ 15 سال یا اس سے زاید عرصے سے پابند سلاسل ہیں۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران مندوب عبدالناصر فروانہ نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوںمیں 500 سے زاید فلسطینی ایسے ہیں جو پچھلے پندرہ سال یا اس سے زاید عرصے سے قید ہیں۔
عبدالناصر فروانہ نے بتایا کہ آئندہ دو سال کے دوران اسرائیلی زندانوں میں 20 سال یا اس سے زاید عرصہ گذارنے والے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔
اس وقت 20 سال سے زاید عرصےسے قید فلسطینی اسیران کی تعداد 50 ہے جب کہ دو سال کے بعد ان کی تعداد 300 تک جا پہنچے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں چھ ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سیکڑوں بچے اور خواتین ہیں جنہیں 23 قید خانوں میں ڈالا گیا ہے۔ انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔