لوگ عام طور پر کسی جسمانی عارضے یا بیماری میں ایک وقت میں ایسے زاید ادویات استعمال کرتے ہیں مگر وہ ان ادویات کے منفی اثرات اور (سائیڈ افیکٹس) پر زیادہ غور نہیں کرتے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جرمنی میں صحت کے متعلق کام کرنے والے ایک ادارے کی طرف سے ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بعض ادویات ایک ہی وقت میں ایک ساتھ استعمال کرنا صحت کے لیے شدید نقصادہ ہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ‘اسپرین’ ، ‘آئی بروفین’ اور ‘پیرا سیٹا مول’ کی گولیاں ایک ساتھ استعمال کرنے سے کئی بیماریاں لاحق ہونےکا خطرہ ہوتا ہے۔
جرمن ہیلتھ مرکز کی طرف سےجاری رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ اسپرین اور پیرا سیٹا مول کا ایک ساتھ استعمال عارضہ قلب اور دماغی عارضے کا موجب بن سکتا ہے۔ جب تک ماہر معالج ان دونوں ادویات کو ایک ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ نہ دیں اس وقت تک انہیں ایک ساتھ استعمال نہ کیا جائے۔
ماہرہن کا کہنا ہے کہ بعض ادویات کا ایک ساتھ استعمال کرنا چہرے پر ورم، پھوڑے، کان میں تکلیف اور دیگر عوارض کا باعث بن سکتے ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ٹائلینول، پیرا سیٹا مول اور اسٹیامیوفین کو ایک ساتھ استعمال کرنا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔