صولی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔
مارٹن انڈیک نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے منصوبے نے دو ریاستی حل کی رہی سہی امید بھی ختم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یک طرفہ طور پر اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ اوسلو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اوسلو معاہدے میں دونوں فریقین فلسطینیوں اور اسرائیل نے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ گر اسرائیل یک طرفہ اقدامات کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں اوسلو سمجھوتا ٹو جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں امریکا کے سابق ایلچی نے کہا کہ غرب اردن کا الحاق مذاکرات مخالف اقدام ہے۔ امریکی صدر کی طرف سے فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق کی حوصلہ افزائی اس بات کا اشارہ ہے کہ ٹرمپ کا سنچری ڈیل منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری توقع ہے کہ فلسطینی قوم اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات کو قبول نہیں کرے گی۔