فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ‘جلبوع’ جیل میں قید فلسطینیوں نے اپنے ساتھی اور طویل المدتی اسیر کریم یونس کو زبردستی ‘مجد’ جیل منتقل کرنے پر احتجاج شروع کیا ہے۔
محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل ‘جلبوع’ کے وارڈ 4 میں قید اسیران نے ساتھی قیدی کریم یونس کی دوسری جیل میں منتقلی کے خلاف بہ طور احتجاج کھانا واپس کردیا۔
اسیران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کریم یونس کو واپس اسی جیل میں نہ لایا گیا تو وہ مزید احتجاجی طریقے اختیار کریں گے۔
خیال رہے کہ اسیر کریم یونس 1983ء سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں۔ انہیں عمر قید اور 40 سال اجافی قید کی سزا کا سامنا ہے۔