یورپی یونین کی جانب سے لبنان کی حکومت کو مشکل کی گھڑی میں 33 ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 39 ملین ڈالر بنتی ہے۔
یورپی یونین کی ہائی کمشنر اورسلا فون دیلائن نے لبنانی وزیراعظم حسان دیاب سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے لبنان کی ایک بندرگاہ میں ہونے والے دھماکوں اور ان کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کو 33 ملین یورو کی امداد فراہم کرےگی۔
خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ میں ہونے والے دھماکوں میں 140 افراد ہلاک اور 5ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔