جمعه 02/می/2025

اسرائیلی حکام کے ہاتھوں القدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جاری

جمعہ 7-اگست-2020

القدس میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری پر نظر رکھنے والے ‘میدان القدس’ نیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے فلسیطنیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ جولائی کے اوائل سے اب تک قابض صہیونی حکام کے ہاتھوں فلسطینویں کے 24 مکانات مسمار کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عید کے ایام میں قابض  صہیونی حکام  نے سلوان قصبے کے رہائشی ایاد ابو صبیح، دو حقیقی بھائیوں سامر اورسلیمان القاقا، محمد علوان اور شریف عمر کو ماکنات خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے۔

اس سے قبل جبل المکبر کے نہاد ابو صبیح کو مکانات مسمار کرنے نا نوٹس جاری کیا۔ اس کے علاوہ سمھحہ علیان 8 بچوں کی ماں کو بھی مکان مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی