قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات کےروز 130 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس کی سیکیورٹی میں 60 یہودی طلبا اور 12 انٹیلی جنس حکام سمیت 130 یہودی آباد کارواں نے قبلہ اول میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آبادکاروں کےقبلہ اول پر دھاوے معمول بن چکے ہیں۔ یہودیوں کے مذہبی تہواروں کے مواقع پر عبادت کی آڑ میں یہودی انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔