اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کے گورنر عدنان غیث کو دو ہفتے مسلسل پابند سلاسل رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی گورنر عدنان غیث کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں منگل کے روز مغربی بیت المقدس میں قائم مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا۔
خیال رہے کہ عدنان غیث کو اسرائیلی فوج نے 19 جولائی 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ انہیں گرفتار کرنے کی وجہ اور ان پر عاید کردہ الزام کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں اس شرط رہا گیا ہے کہ وہ رہائی کے بعد فلسطینی انٹیلی جنس ڈائریکٹر جہاد فقیہ اور القدس میں تحریک فتح کے ڈپٹی سیکرٹری سامی ابو غالیہ سے کوئی رابطہ نہیںکریں گے۔