اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے ایک بیان میںکہا ہے کہ ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 17 ہزار 405 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 215 افراد سے فوت ہوئے ہیں۔
ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید دو ہزار 598 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد تین لاکھ 12 ہزار 35 ہوگئی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں کرونا کے چار ہزار 104 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ دو لاکھ 70 ہزار مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ سیما لاری کا کہنا ہے کہ ایران میں کرونا کے 25 لاکھ 34 ہزار چھ سو 58 مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔
خیال رہے کہ ایران میں 19 فروری سے کرونا کے کیسز کا آغاز ہوا تھا۔ ایران کا شمالی شہر قم کرونا کی وبا کا مرکز رہا ہے۔