چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے بیت لحم میں 200 ایکڑ فلسطینی زمین ضبط کر لی

منگل 4-اگست-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے ضلع بیت لحم میں کیسان گاوں میں 200 ایکڑ سے زیادہ فلسطینی زمین ضبط کر لی۔

کیسان دیہی کونسل کے سربراہ احمد غزال نے کہا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے بڑی تعداد میں گاوں پر ہلہ بولا اور 200 ایکڑ بجی زمین کا گھیراو کر کے اسکے گرد خاردار تار لگادی۔

صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کو علاقے میں آنے پر تنبیہ کی اور کہا کہ اس زمین کو فوجی مقصد کے لیے ضبط کیا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری حسین عبیات کو اپنی زرعی املاک مسمار کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

عبیات کے مطابق حکم نامے کے مطابق اسے  اپ نی جائیداد خالی کرنے کے لیے صرف 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔

کیسان بیت لحم کے مشرق میں واقع ہے جہاں تقریبا 800 کے قریب فلسطینی آباد ہیں۔ یہ گاؤں دو غیر قانونی صہیونی بستیووں کے درمیان میں واقع ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی