اسرائیلی وزیر تعلیم اور’جیوش ہوم’ نامی سیاسی جماعت کے صدر راوی پیریز ‘کوویڈ ۔ 19’ کا شکار ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس وزیر ایلی کوجین رکن کنیسٹ آوی دیختر، اوسانٹ مارک، اور حکومت کے تین مشیر بھی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرون کے 1193 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیل میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 72 ہزار 163 ہوگئی ہے جن میں سے 328 کی حالت خطرے میں ہے۔ اسرائیل میںکرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 523 ہوگئی ہے۔