چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسلح یہودی گینگ کے رام اللہ میں فلسطینیوں‌ پر قاتلانہ حملے

پیر 3-اگست-2020

قابض صہیونی ریاست کی سرکاری سرپرستی میں پلنے والے ایک مسلح‌گینگ نے گذشتہ روز رام اللہ اور البیرہ گورنری میں جیلیا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کیے اور گھروں‌میں گھس کر قیمتی املاک کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

ایک مقامی شہری الشیخ محمد الحاج حسن عبدالالہ نے بتایا کہ مسلح‌یہودی گینگ بندوق اور کتوں سے لیس تھا اور اس نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر بدمعاشی اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے مسلح‌گروپ کے جرائم پیشہ عناصر کی تعداد 8 تھی اور وہ سب کے سب مسلح تھے۔ انہوں‌نے الشیخ محمد عبدالالہ اور ان کے بیوی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ہراساں کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی