فلسطینی ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے تونس کے نو منتخب اسپیکر پارلیمنٹ علامہ راشد الغنوشی کو ٹیلیفون پر دوبارہ منصب سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر احمد بحر نے راشد الغنوشی کو ٹیلیفون پر عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ تونسی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
ڈاکٹر احمد بحر نے تونس میں جمہوریت کے تسلسل اور عوام کی منشا کے مطابق حکومت کی تشکیل کے عمل کو سراہا۔
دنوں رہ نمائوںکے درمیان ہونے والی نبات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، سنچری ڈیل کے امریکی منصوبے، غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق اور قضیہ فلسطین کو نیست ونابود کرنے کی سازشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ فلسطینی قوم آزادی کے حصول کے لیے مزاحمت اور پورے وطن کو دشمن کے چنگل سے آزاد کرانے کی مساعی کے عزم کا اظہار کیا۔
بات چیت میں علامہ راشد الغنوشی کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی قوم کےدیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر احمد بحر نے انہیں جلد غزہ کی پٹی کے دورے کی بھی دعوت دی۔